July 5, 2020

News PK

Latest Updates

جرمن سفیر سائیکل پر پاکستان کی سڑکوں پر؟

62

جرمن سفیر سائیکل پر پاکستان کی سڑکوں پر؟

جرمن سفیر سائیکل پر پاکستان کی سڑکوں پر؟
جرمن سفیر سائیکل پر پاکستان کی سڑکوں پر؟

ایک وقت تھا کہ جب سائیکل سب سے زیادہ مقبول سواری سمجھی جاتی تھی، یہ ایسی ماحول دوست سواری تھی جو نہ تیل پھونکتی تھی نہ دھواں چھوڑتی تھی۔
پھر آہستہ آہستہ سائیکل کی جگہ موٹر سائیکل اور گاڑی نے لے لی اور یوں سائیکل کا استعمال کم ہوتا چلا گیا۔
موٹرسائیکلوں اور جدید گاڑیوں کے دور میں شاید کسی کو بھی یاد نہ رہتا کہ کہ آج سائیکل کا عالمی دن ہے مگر جرمن سفیر نے پاکستان کی سڑکوں پر سائیکل چلا کر اس قدیم سواری کو ایک بار پھر مقبول بنانے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس وقت پاکستان میں جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک کی ایک ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے جس میں وہ اپنی سائیکل پر سوار ہو کر دفتر خارجہ جا رہے ہیں۔
جرمن سفیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آج سائیکل کا عالمی دن ہے۔ میں اپنی 80 سال پرانی سائیکل پر تازی ہوا کا لطف اٹھاتے ہوئے دفتر خارجہ جا رہا ہوں۔
اس کے ساتھ انہوں نے سائیکل کی افادیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سائیک چلانا ایک تفریح بھی ہے اور صحت کے لیے مفید بھی۔ جسمانی طور پر متحرک رہنے سے قوت مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو متاثرکن قرار دیا ہے۔ نثار مونگیا نامی صارف نے لکھا کہ ‘جرمنی کی طرح پاکستان میں بھی سائیکل چلانے کی روایت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں۔’