March 3, 2021

News PK

Latest Updates

پی ٹی آئی کے رہنما نے فیاض الحسن چوہان کو لیاری والوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا … اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر جیل میں حملے ‏میں میڈیا پر لیاری والوں کو نامزد … مزید

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 فروری2021ء) پی ٹی آئی کے رہنما نے فیاض الحسن چوہان کو لیاری والوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے لیاری سے منتخب ایم این اے شکور شاد نے اپنے ہی پارٹی کے پنجاب سے ‏صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو لیاری والوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر جیل میں حملے ‏میں میڈیا پر لیاری والوں کو نامزد کرنے اور غنڈہ کہنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ‏
انہوں نے کہا کہ میں فیاض الحسن چوہان سے مطالبہ کرتا ہوں اپنے اس غیر زمہ دارانہ بیان پر ‏لیاری کی عوام سے فی الفور معافی مانگیں۔رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے کہا ہے کہ لیاری میں کوئی گینگ وار نہیں یہاں کے 99 عشاریہ 99 فیصد لوگ شریف ‏ہیں جن کی شرح کسی بھی دوسرے علاقے سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی نے کہا کہ لیاری کو بدنام کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے غنڈوں کو لیاری کے عوام ‏سے جوڑنا قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، فیاض الحسن چوہان اپنے بیان پر معافی مانگیں۔

خیال رہے کہ وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر وڈیروں کی پارٹی زرداری لیگ جو ظلم و جبر کر رہی ہے وی قوم دیکھ رہی ہے ۔حلیم عادل شیخ کی جیل ‏میں سانپ چھوڑنا وڈیرہ شاہی کا اژدھابن کر زرداری کو ڈسے گا، زرداری اور لیاری گینگ کا اژدھا ‏سندھ حکومت کو ڈستا رہے گا۔ حوالات میں حلیم عادل شیخ کی جیل میں سانپ اور غنڈوں سے حملہ کی مذمت کرتا ہوں ۔