March 5, 2021

News PK

Latest Updates

گلیڈی ایٹرز نے قلندرز کو 179رنز کا ہدف دیدیا

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹریز کو 179 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں قلندرز نے گلیڈی ایٹریز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سرفراز احمد 40 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔

گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز آج بھی ناکام رہے نوجوان صائم ایوب 3 اور ٹام بینٹن 4 رنز بناسکے جبکہ اعظم خان 13، بین کٹنگ 5، بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز نے اننگز کے اختتام پر شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف 2 اور شاہین شاہ آفریدی 1 وکٹ حاصل کی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کیخلاف 20 فروری کو میچ ہار گئی تھی جبکہ لاہور قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ: سرفراز احمد (کپتان)، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائب ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، انور علی، محمد حسنین اور عثمان شنواری۔

لاہور قلندرز ایک کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، آغا سلمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف

متعلقہ خبریں