March 2, 2021

News PK

Latest Updates

پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو کامیابی کے لیے 179 رنز کا ہدف … کرس گیل نے اپنے پی ایس ایل کیریئر کی پہلی نصف سنچری سکور کرڈالی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 فروری 2021ء ) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)6 کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو کامیابی کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل6 کے تیسرے روز لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹام بینٹن اور صائم ایوب نے اوپننگ کی اور محتاط رویہ اپنایا لیکن دوسرے اوور میں بینٹن صرف 4 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی نے تیسرے اوور میں صائم ایوب کو پویلین بھیج دیا، جنہوں نے 3 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز نے 7ویں اوور میں کرس گیل کا ایک آسان کیچ گراکرانہیں موقع فراہم کیا، دوسرے اینڈ سے سرفراز نے بھی اچھی بیٹنگ کی ۔

(جاری ہے)

کرس گیل نے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ نصف سنچری مکمل کی ، ان کی نصف سنچری میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

سرفراز احمد اورکرس گیل نے 101 رنز کی شراکت کی ،کپتان کی اننگز 40 رنز پر حارث رؤف نے ختم کی۔ راشد خان نے کرس گیل کی وکٹیں اڑا کر لاہور قلندرز کو سکون کا سانس فراہم کردیا، گیل 40 گیندوں پر 4 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔احمد دانیال نے اعظم خان کو شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ کروایا، وہ 9 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد 13 رنز بنا سکے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں کراچی کنگز سے شکست ہوئی تھی جبکہ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم سرفراز احمد(کپتان)، کرس گیل، ٹام بینٹن، اعظم خان، صائم ایوب، بین کٹنگ، محمد نواز، زاہد محمود، انور علی، محمد حسنین اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے جبکہ لاہور قلندرزکی ٹیم میں سہیل اختر (کپتان)، فخرزمان، محمد حفیظ، سلمان علی آغا، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔