February 27, 2021

News PK

Latest Updates

لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ … پی ایس ایل 6 کے چوتھے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے، کوئٹہ کے اسٹار پلیئر … مزید

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 فروری 2021ء) پی ایس ایل 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل 6 کے چوتھے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر آمنے سامنے ہیں ۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 121 رنز بنائے اور کراچی کنگز نے باآسانی 14 اوورز یہ ہدف حاصل کر لیا۔ دوسری جانب لاہور قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا ہے اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے افسوس ناک خبر یہ ہے کہ ’یونیورس باس‘ کہلانے والے کرس گیل کا رواں سیزن میں ممکنہ طور پر یہ آخری میچ ہوگا کیوں کہ وہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کیلئے چلے جائیں گے تاہم وہ بھی یہ چاہیں گے کہ آج کے میچ میں یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنا تاثر ضرور چھوڑ کر جائیں۔