March 8, 2021

News PK

Latest Updates

ج*جمعیت علما اسلام ضلع خاران کی مجلس عمومی ومجلس شوری کا مشترکہ اجلاس … ۱26 مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلہ،10 رکنی با اختیار کمیٹی تشکیل … مزید

3خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 21 فروری2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع خاران کی مجلس عمومی ومجلس شوری کا مشترکہ اجلاس بازار والی مسجد میں زیر صدارت ضلعی نائب امیر حاجی محمد عالم کبدانی منعقد ہوا۔اجلاس کا ایجنڈا” ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عظمت اللہ نے پیش کیا اجلاس میں مجلس عمومی اور شوری کے اراکین نیکافی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے حاجی محمد عالم کبدانی،مولانا عظمت اللہ،مولانا جمال عبدالناصر،حافظ عبدالستار،قاری عزت اللہ عابد، سردار جلیل سرگلزئی، اور دیگر ممبران نے خطاب کیا اجلاس سے 26 مارچ کو پی ڈی ایم کے اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلہ کیا گیا اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے اور خاران کے دیگر مختلف سماجی وسیاسی وعوامی مسائل کے حل کے لئے ایک 10 رکنی با اختیار کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر کومبینہ طورپر سازش کے ساتھ منتقل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے دوٹوک موقف اختیار کرنے کافیصلہ کیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ جمعیت علما اسلام کے تشکیل کردہ کمیٹی پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد سخت لائحہ عمل طے کرے گی اور عوام ،وسول سوسائیٹی، کے ساتھ ملکر کمشنر آفس کے سامنے دھرنا اور سخت سے سخت احتجاج کیا جائیگا اور خاران سے ڈی آء جی آفس کی مبینہ طور پر منتقلی اور ڈی آء جی کو خاران میں رہائش سمیت دیگر سھولیات نہ دینا بھی ڈویژنل ہیڈکوارٹر کو منتقل کرنے کی سازش نظر آتی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائد جمعیت کی حکم پر ملک بھر میں مہنگائی مارچ کے متعلق کمیٹی انجمن تاجران خاران سے ملکرشٹرڈاون اور احتجاجی ریلی کی حکمت عملی طے کرے گی خاران کے مسائل کے حل کے لئے جمعیت کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ظالم سے بغاوت اور مظلوم کی حمایت جماعت کامشن ہے پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سیاسی یتیموں کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا اور بہت جلد ملک میں عوام کے حق حکمرانی کا سورج طلوع ہو جائے گا ۔اجلاس میں کارکنوں کو ہدایت دی گء کہ وہ لانگ مارچ کی بھرپور تیاریاں آج سے شروع کرکے ڈورٹوڈور رابطوں کوتیز کردیاجائے ۔اجلاس میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی احتجاج کی جمعیت اخلاقی حمایت کرے گی اور انکے پیاروں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتی ہیاجلاس میں میں لاپتہ افراد کے لئے کہاگیا کہ جو مجرم ہے انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائی