March 1, 2021

News PK

Latest Updates

اسلام آباد سے اٹک خَورد تک سفاری ٹرين کا آغاز

کرایہ ایک سے 3ہزار روپے ہوگا

سياحت کو فروغ دينے کے لیے پاکستان ریلوے نے اسلام آباد سے اٹک خُورد تک کے لیے سفاری ٹرين کا آغاز کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نئی ريل گاڑی کا افتتاح کیا۔

سفاری ٹرین اسلام آباد سے ہر اتوار کی صبح 9 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی۔ سفاری ٹرين کا کرایہ ایک سے 3 ہزار روپے ہوگا جس میں سیاحوں کی واپسی کا ٹکٹ بھی شامل ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ ريلوے ميرے خيال ميں معيشت کے لیے ريڑھ کی ہڈی ہے۔ ہميں پاکستان ريلوے کو بزنس کے طور پر لينا چاہيے۔

اس موقع پر وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ دنيا ريلوے کے اوپر اپنی معيشت چلا رہی ہے اور ہم ٹرانسپورٹ پر لگے ہوئے ہيں۔ريلوے سياحت ميں بہت بڑا کردار ادا کرے گا۔

اٹک خورد دنيا کا پانچواں خوبصورت ريلوے اسٹيشن ہے جس کے ساتھ دريائے کابل گزرتا ہے۔

متعلقہ خبریں