
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2021ء) بھارت کے ایک اور اداکار نے خود کشی کر لی، بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی خود کشی کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی تامل ٹیلی ویژن انڈسٹری کے اداکار اندر کمار نے خودکشی کر لی۔ 25 سالہ اندر کمار نے اپنی ایک خاتون دوست کے گھر پر پھندا لگا کر خود کشی کی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار اندرا کمار اپنے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے گئے تھے لیکن واپسی پر وہ دوست کے گھر اکیلے رک گئے۔ بعد ازاں اس گھر سے اندرا کمار کی لاش ملی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کچھ روز کے دوران بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ تیسرے اداکار کی خود کشی کی ہے۔ 8 فروری کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ساوتھ فلم انڈسٹری سے وابستہ مقبول اداکار شریواستو چندراسیکر نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔
(جاری ہے)
ان کی کی پھندا لگی لاش والد کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ جبکہ 15 فروری کو سشانت سنگھ کیساتھ بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر بننے والی فلم ” ایم ایس دھونی” میں کام کرنے والے اداکار سندیپ نہر نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کشی کر لی تھی۔ انہوں نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خود کشی۔ واضح رہے کہ ھارت کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لینے کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ کچھ برس قبل بھارت کی معروف نوجوان اداکارہ جیا خان نے خود کشی کر لی تھی، جبکہ کچھ عرصے قبل بالی وڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ کی خود کشی نے پوری بھارتی شوبز انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ سشانت سنگھ کی خود کشی کے واقعے کے بعد اب تک کئی بھارتی اداکاراوں اور اداکاروں کی جانب سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔
More Stories
تاپسی پنو کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ، بیڈمنٹن کوچ متھیاس بوئے اداکارہ کے دفاع میں سامنے آگئے
آداب کی پیروی کرنا ہوگی، مرد ہو یا عورت کسی کی بے عزتی نہیں کی جاسکتی، عائشہ عمر
امریکی کامیڈین نائکی نیش گلیڈ میڈیا ایوارڈز کی میزبانی کریں گی