
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 20 فروری2021ء) ترکی کے بین الاقوامی مشہورومعروف ڈرامے ’’ ارطغل غازی ‘‘کے کردار مہمت پالا، ہاکان سیرم اور گوکحان کراسک نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبر گورننگ باڈی ہما ء میر ، نفیس احمد قادری ، عمران شیخ ، محمد فاروق جوہری ،سید رضوان شمسی ،حسنین چوہدری ، سینئرصحافی پرویز الطاف ، قمرزمان بھٹی ، خواجہ آفتاب ، سماجی رہنما عامرقریشی ، شاہد قادر سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ معززمہمانوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں انھیںجو محبت ملی ہے اس پرجتنابھی فخر کریں وہ کم ہے ، ترکی اور پاکستان کاتعلق مذہب کی انمٹ اورغیرمتزلزل بنیادوں پر ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہورہاہے۔
(جاری ہے)
صدرارشد انصاری نے ترکی کے معزز مہمانوں کو کلب آمد پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملک کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، ترکی میں بنائے گئے ڈرامے نے مسلم دنیاخصوصًا پاکستان میں جو پزیرائی حاصل کی ہے وہ ایک منفرداوراعلی اعزاز ہے جس سے واضح ہوتاہے کہ دنیابھرکے مسلمان جس مرضی رنگ نسل یاخطے سے تعلق رکھتے ہوں وہ دین کی سربلندی کے لئے یکتااوریکجان ہیں۔
ترکی کے معزز مہمانوں نے میڈیاکے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے اورپاکستان ترکی دوستی زندہ باد اور لاہور لاہوراے کے نعرے بھی لگائے۔
More Stories
امریکی کامیڈین نائکی نیش گلیڈ میڈیا ایوارڈز کی میزبانی کریں گی
سلینا گومز ، ڈی جے سنیک کا نیا گانا’’ سیلفش لو‘‘ پرسوں (5 مارچ) کو ریلیز کیا جائے گا
قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے … فرحان سعید اور عروہ حسین کی بھی شادی میں شرکت، دونوں ایک دوسرے سے دور رہے