
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 فروری 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ سے سکیورٹی کی تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ہمارے کرکٹرز، آفیشلز اور شائقین کے ویزوں اور سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ یقین دہانی نہ کرائی گئی تو ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ وینیو کی تبدیلی کا مطالبہ کریں گے، ہم نے آئی سی سی کو بھارت سے تحریری گارنٹی لے کر دینے کا کہا ہے۔
(جاری ہے)
چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ بھارت نے آئی سی سی کو اس سلسلے میں دسمبر میں بتانا تھا لیکن تاحال نہیں بتایا گیا، اگر کھلاڑیوں کی سکیورٹی کی گارنٹی نہ ملی تو یو اے ای میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا کہیں گے۔
پی سی بی چیئرمین نے کہا ستمبر میں میری 3 سالہ مدت مکمل ہو رہی ہے، اگر سرپرست اعلی کی جانب سے کام جاری رکھنے کا کہا گیا تو دیکھوں گا، سی ای او وسیم خان اہم کام کر رہے ہیں، میری خواہش ہے کہ انھیں 3 سال کی توسیع مل جائے۔
پی ایس ایل ترانے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ یہ سب کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، بہت کم لوگ ہیں جنھیں پی ایس یل ترانہ پسند نہیں آیا ہے۔
More Stories
پی ایس ایل کا آٹھواں میچ، پشاور زلمی نے ٹاس جیت لیا … پشاور کے کپتان وہاب ریاض کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں تاحال فتح حاصل کرنے … مزید
پی سی بی کی کراچی لیگ کے آئندہ میچوں میں 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت
پی ایس ایل 6، کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف … بابراعظم اور شرجیل خان کی پی ایس ایل کی تاریخ کی بہترین شراکت داری،شرجیل نے دوسری سنچری سکور … مزید