March 2, 2021

News PK

Latest Updates

ڈرامہ سیریل’’ گھسی پیٹی محبت‘‘ میں سامعہ کے کردار نے کافی بدل دیا ہے، رمشا خان

جمعرات فروری
13:23

ڈرامہ سیریل’’ گھسی پیٹی محبت‘‘ میں سامعہ کے کردار نے کافی بدل دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 فروری2021ء) اداکارہ رمشا خان نے کاہ ہے کہ ڈرامہ سیریل’’ گھسی پیٹی محبت‘‘ میں سامعہ کے کردار نے انہیں کافی تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے انٹرویو میں  بتایا کہ  ڈرامہ سیریل’’ گھسی پیٹی محبت‘‘ میں سامعہ کے کردار نے انہیں کافی تبدیل کیا ہےاب  وہ کسی کو منع کرتے ہوئے یا اپنے دل کی بات کہتے ہوئے  اتنا ڈرتی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ  پہلے وہ  کچھ ڈپلومیٹک سی ہوتی تھیں  اور اب کافی منہ پھٹ ہوگئی ہیں بلکہ ان کے  گھر والوں کواب وہ  بدتمیز لگنے لگی ہی۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سب سے بڑی تبدیلی  یہ آئی ہے کہ انہیں  کوئی قدم اٹھانے اور  کچھ کہنے سے ڈر نہیں لگتا ہے۔ اس ڈرامے کے مصنف فصیح باری خان کے مطابق سامعہ کے کردار کے لیے سجل علی کو بھی ذہن میں رکھا گیا تھا۔ اس بارے میں رمشا خان کا کہنا تھا کہ اگر سجل علی یہ کردار کرتیں تو ان سے بہتر کرتیں اور  سجل علی کرتیں تو یہ ڈراما بہت ہی بڑا ہو جاتا، وہ سجل سے خود کا موازنہ نہیں کرسکتیں۔

متعلقہ ستارے‎ :

rimsha khan

رمشا خان

rimsha khan

وقت اشاعت : 18/02/2021 – 13:23:45