March 6, 2021

News PK

Latest Updates

ڈرامہ سیریل’’ پھانس ‘‘ میں انتخاب پر فخر ہے ،زارا نور عباس

جمعرات فروری
11:34

ڈرامہ سیریل’’ پھانس ‘‘ میں انتخاب پر فخر ہے ،زارا نور عباس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 فروری2021ء) اداکارہ زارا نور عباس نے  ڈرامہ سیریل’’ پھانس ‘‘ میں  زیبا کے کردار کے انتخاب کے لیے ٹیم کاشکریہ ادا کر دیا۔

(جاری ہے)

  انہوں نے کہا کہ  بعض اوقات کچھ کہانیاں آپ کو سنانے کی بجائے آپ کا انتخاب کرتی ہیں او ر پھانس بھی ایک ایسی ہی کہانی ہے جس میں زیبا کا کردار بہت اہم ہے اور اس کے لیے ان کا انتخاب ان کے لیے باعث فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کو شاندار بنانے کے لیے ہم سب کی دن رات کی انتھک محنت شامل ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ شائقین کو ضرور پسندآئے گا۔ ڈرامے کی کاسٹ میں زارا نور عباس، سمیع خان اور شہزاد شیخ  شامل ہیں جس کے ہدایت کار احمد کامران اور لکھاری ثمینہ اعجاز ہیں۔ جو 20 فروری کو  آن ایئر کیا جائے گا۔

متعلقہ ستارے‎ :

Zara Noor Abbas

زارا نور عباس

Zara Noor Abbas

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/02/2021 – 11:34:11

متعلقہ عنوان :