
پروگرام میں شریک اداکارہ ماہرہ خان اور سوہائے علی ابڑو (فوٹو : اسکرین گریب)
کراچی: اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے ماہرہ خان کو متاثر کرنے کے لیے وڈیرے کا روپ دھار لیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں وسیع چوہدری کے شو ’’گھبرانا منع ہے‘‘ میں شرکت کی جہاں اُن سے مختلف موضوعات پر مبنی دلچسپ سوالات کیے گئے۔ شو کو دلچسپ بنانے کے لیے سوہائے علی ابڑو نے وڈیرے کا روپ دھار کر انٹری دیتے ہوئے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
سوہائے ابڑو نے کسی وڈیرے کی طرح سیاہ کرتا زیب تن کیا، سر پر پگڑی پہنی، مردانہ انداز کے ساتھ صوفے پر بیٹھ کر کہا کہ میرا نام سائیں سکھی شاہ ہے اور میں پروڈیوسر کا بیٹا ہوں، پھر انہوں نے اپنی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ماہرہ کی فلم سنیما میں لگی ہے تو میں بھی وہ فلم دیکھنے چلا گیا، جس سے میں کافی متاثر ہوا ہوں، سچ کہوں تو ماہرہ نے میری زندگی بدل دی،، پھر میں نے فیصلہ کرلیا کہ شادی کروں گا تو صرف ان ہی سے کروں گا۔
سوہائے ابڑو نے شو کے دوران ماہرہ خان کے ساتھ انہی کی بھارتی فلم ’’رئیس‘‘ کے گیت پر کنگ خان کے انداز کے ساتھ رقص بھی کیا اور محفل میں ایسا سماں بندھ گیا کہ ماہرہ خان اُن کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔
More Stories
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان … وفاق اور صوبوں میں پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ نہیں دیں گے، فیصلہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا، حکومت … مزید
سینیٹ انتخابات پر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 274 اہلکار خدمات سرانجام دینگے
March 2 | 9pm | ہیڈلائن