March 6, 2021

News PK

Latest Updates

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

المی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا(فوٹو، فائل)

المی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا(فوٹو، فائل)

 کراچی: سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں ہفتے کے پہلے ہی روز کمی واقع ہوئی ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونا4 ڈالر ستا ہو کر1820ڈالر فی اونس ہو گیا۔اس کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200 کی کمی سے 1لاکھ11ہزار50روپے ہو گئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت95ہزار207روپے پر آ گئی۔