
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2021ء ) قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ڈیوٹی پر موجود ریسکیو اہلکاروں کو کھانے کے لیے بوسیدہ آلو والے نان دئیے گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں کو کھانے کے لیے دئیے گئے بیشتر آلو والے نان بوسیدہ نکلے، جس پر اہلکاروں کی جانب سے انتظامیہ کو شکایت بھی کی گئی ۔ دن بھر سخت ڈیوٹی کے باوجودکھانے کی بہتر سہولت نہ ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سمیت دیگر محکموں کے لوگوں کو ان کے محکموں کی جانب سے کھانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ بوسیدہ کھانے کے حوالے سے میڈیا کے استفسار پر متعلقہ محکموں کی جانب سے مئوقف اختیار کیا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کو معقول کھانا فراہم کیا گیا ہے ۔
More Stories
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ملتوی کر دیا گیا … اسلام آباد کے کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج ہونے والا میچ کل کروانے کا فیصلہ
پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کربائولنگ کا فیصلہ … کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے،لاہور قلندرز تیسرے نمبر پر موجود
پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو کامیابی کے لیے 119 رنز کا ہدف … وہاب ریاض کے 4 شکار