
جس اسمبلی کو گالیاں دیتے اسی کیلئے ووٹ مانگ رہے
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن خفیہ ہو یا اوپن بکنے والا بک جاتا ہے جبکہ بکنے والا مال کبھی اس منڈی اور کبھی اُس منڈی میں بکتا ہے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میری بات آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو سمجھ آگئی ہے، یہ دل سے میرے بات کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے میں نے کہا کہ جس اسمبلی کو گالیاں دیتے ہو اسی کے لیے ووٹ مانگنے جا رہے ہو۔
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم والے قانون کے دائرے میں رہیں تو کھلی چھٹی دیں گے۔ مولانافضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی پیشکش واپس لیتا ہوں کیونکہ اب موسم بدل گیا ہے اور پی ڈی ایم بھی اب اپنی سوچ کو تبدیل کرے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوج کو گالی دینے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لینا چاہیئے لیکن مجھے دکھ ن لیگ کا ہے کیونکہ وہ مسلم لیگی ہی نہیں جو فوج کے خلاف بات کرے۔
واضح رہے ملک میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔
متعلقہ خبریں
More Stories
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان … وفاق اور صوبوں میں پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ نہیں دیں گے، فیصلہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا، حکومت … مزید
سینیٹ انتخابات پر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 274 اہلکار خدمات سرانجام دینگے
March 2 | 9pm | ہیڈلائن