ماضی میں سونامی کی تباہی کا شکار ہونے والے جاپانی علاقوں کو خوف و ہراس پھیل گیا، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی

ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2021ء ) جاپان کے دارالحکومت اور دیگر علاقوں کو 7 سے زائد شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ملک جاپان کے کئی علاقوں میں انتہائی شدید زلزلہ آیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو اور فوکو شیما میں 7 سے زائد شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
(جاری ہے)
شدید زلزلے کے بعد ماضی میں سونامی کی تباہی کا شکار ہونے والے جاپانی علاقوں کو خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی۔ زلزلے کے بعد مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سروسز کو ہنگامی الرٹ کیا جا چکا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی ایشیاء کے ریجن کو بھی شدید زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا تھا۔ پاکستان، بھارت، چین، افغانستان سمیت کئی ممالک میں گزشتہ رات 6 سے زائد شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔
پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے سے متعلق تازہ ترین معلومات
More Stories
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا اعلان … وفاق اور صوبوں میں پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ نہیں دیں گے، فیصلہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا، حکومت … مزید
سینیٹ انتخابات پر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 274 اہلکار خدمات سرانجام دینگے
March 2 | 9pm | ہیڈلائن