March 2, 2021

News PK

Latest Updates

واٹربورڈ سے سستا واٹر ٹینکر منگوانے کا طریقہ

گزشتہ دو ماہ کے دوران واٹر بورڈ کو سب سے زیادہ شکایات پانی کی قلت سے متعلق موصول ہوئی ہیں۔ واٹر بورڈ کے شکایات سینٹر کے ڈیٹا کے مطابق دسمبر میں شہر بھر سے پانی کی قلت کے بارے میں 4080 شکایات ملیں۔

دوسرے نمبر پر سوریج کے بارے میں 1647 اور 184 شکایات پانی کی لائنوں میں گٹر کا پانی ملنے سے متعلق موصول ہوئیں۔

اگر آپ کو واٹر بورڈ کو کسی قسم کی شکایت درج کروانی ہو تو ان نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

واٹر بورڈ سے سستا واٹر ٹینکر منگوانے کا طریقہ

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسر پیر الہی بخش بھٹو شکایات سینٹر کے انچارج ہیں۔ انہوں نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کس طرح پانی کی قلت کے دوران واٹر بورڈ سے ٹینکر منگوا سکتے ہیں۔

کراچی میں پائب لائن کے ذریعے فراہم کردہ پانی کے مخصوص دن مقرر ہیں۔ بعض علاقوں کی باری آنے میں کئی دن لگ جاتے ہیں جس کے باعث اکثر علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔ ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹر بورڈ نے شہر بھر میں 6 ہائیڈرنٹس قائم کیے ہیں جن کے ذریعے قلت کا شکار علاقوں میں ٹینکرز کی مدد سے ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔

طریقہ کار کیا ہے

اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون ہے تو پلے اسٹور میں جاکر کراچی واٹر بورڈ کی ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کریں۔ ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد آپ کو اس میں چند بنیادی معلومات فراہم کرنی ہوگی جن میں گھر کا پتہ، موبائل نمبر اور ٹینکر کا سائز شامل ہیں۔ درخواست کے بعد 24 سے 48 گھنٹے میں ٹینکر آپ کے دروازے پر ہوگا۔

واٹر بورڈ کا سرکاری ریٹ یہ ہیں

ایک ہزار گیلن ٹینکر، 1300 روپے

دو ہزار گیلن ٹینکر 1820 روپے

تین ہزار گیلن ٹینکر 2340 روپے

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسر پیر الہی بخش بھٹو کے مطابق کراچی کو روزانہ 1200 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے مگر پائن لائن کے ذریعے صرف 550 ملین گیلن فراہم کیا جاتا ہے۔

کراچی میں واٹر سپلائی کا آخری منصوبہ ’کے تھری‘ 2006 میں مکمل ہوا جس کی مدد سے سسٹم میں مزید 100 ملین گیلن کا اضافہ ہوا مگر گزشتہ 15 برس میں کراچی کیلئے ایک بوند پانی کا انتظام بھی نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں