
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 11 فروری2021ء) گلوکارہ نصیبو لال پاکستان سپر لیگ۔ 6 کے گانے کی پذیرائی پر آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہیں اس قابل سمجھا گیا کہ وہ یہ گانا گا سکتی ہیں اور اس پر وہ اپنے رب کی بھی شکر گزار ہیں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ بذات خود کچھ بھی نہیں ہیں یہ آواز اللہ پاک کی طرف سے دیا گیا تحفہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ۔ 6 کا گانا’’ گروو میرا‘‘ کے سر اونچے تھے اس لیے اس گانے کے لیے ان کا انتخاب کیا گیا۔ یاد رہے کہ گانے پرشائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔
More Stories
مشہور ماڈل اور ٹک ٹاک گرل نیلم ندیم کی ’ماہیا انمول‘ میں شاند ار انٹری سب کو بھا گئی … گلوکار نعمان مجید کے اس گانے میں نیلم کی دلکش پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے، … مزید
امریکی گلوکار بوبی شمورڈا جیل سے رہا
بھارت کے ایک اور اداکار نے خود کشی کر لی … بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی خود کشی کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ