March 2, 2021

News PK

Latest Updates

بھنگڑاکنگ شاہدسونو،بندیاجٹ اورغفارلہری کی آن لائن بائی مور ای مارٹ آگاہی پروگرام میں زبردست پرفارمنس … بھنگڑاکنگ شاہدسونونے لائیوپرفارمنس سے حاظرین کوبھنگڑے ڈالنے … مزید

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 11 فروری2021ء) بھنگڑاکنگ شاہدسونو،بندیاجٹ اورکامیڈین غفارلہری کی بائی مورای مارٹ کے آگاہی شومیں زبردست پرفارمنس،شاہدسونوکے بھنگڑوں نے حاظرین کو بھنگڑے ڈالنے پرمجبور کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس آگاہی شوکاانعقاد MMBI نے کاہنہ کے ایک ریسٹورنٹ میں کیاتھاجس کے آرگنائزررسی ای او MMBI عمراعوان تھے اس آگاہی شومیں مقامی افرادسمیت شوبزسے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی جن میں بھنگڑاکنگ شاہدسونو،گلوکارہ بندیاجٹ،نامورکامیڈین غفارلہری،گلوکاربابرانجم،اداکارہ عالیہ بخاری،ہدائتکارنویدرضا،ملک آصف شہزادودیگرشامل تھے اس آگاہی پروگرام میں بھنگڑاکنگ شاہدسونونے اپنی لائیوپرفارمنس اوربھنگڑوں سے سماں باندھے رکھااورنوجوان ان کے بھنگڑوں پر ڈانس کرتے رہے گلوکارہ بندیانے بھی اپنا مشہورگانا ”جادو”پرفارم کرکے حاضرین کی توجہ حاصل کرلی جبکہ نامورکامیڈین غفارلہری نے اپنی کامیڈی پرفارمنسزسے شائقین کوخوب ہنسایا۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء کے لئے قرعہ اندازی کے زریعے مختلف انعامات بھی تقسیم کئے گئے MMBI کے عہدیداروں نے بائی مورآن لائن شاپنگ کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہاکہ یہ عوام کے لئے آن لائن شاپنگ ویب سائٹس بنائی گئی ہیں جہاں پر ہول سیل پروڈکٹ بیچی جائیں گی جسے سب امپورٹرزفراہم کریں گے اورعوام گھربیٹھے آن لائن اشیاء ہول سیل ریٹوں پر خریدسکے گی اگر کوئی چیز میسر نہ ہوگی تو وہ امپورٹ کرکے فراہم کی جائیگی۔انہوں نے بتایاکہ اس کے ساتھ ساتھ عوام کواشیاء کی خریداری کے علاوہ آن لائن کاروبار کے مواقع بھی فراہم کیئے جائیں گے جہاں پر انویسٹمنٹ کرنے سے ماہانہ منافع اور بونسزوغیرہ دئیے جائیں گے۔تقریب کے اختتام پر پرتکلف لنچ کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔حاظرین نے MMBI کے ان اقدامات کوسراہااور اظہاردلچسپی کرتے ہوئے نمائندوں سے معلومات بھی حاصل کیں۔