March 6, 2021

News PK

Latest Updates

انٹر گرلز کالجز رسہ کشی مقابلے گورنمنٹ سٹی کالج گلبہارمیں شروع ہوگئے … پہلے روز کھیلے گئے مقابلوں میں گرلزکالج نحقی نے نیگرلزکالج حیات آبادنمبردو کو فرنٹیئرکالج کی … مزید

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) استحکام پاکستان سپورٹس گیمز کے سلسلے میں خواتین کالجزکے درمیان رسہ کشی کے مقابلے گورنمنٹ سٹی کالج گلبہارمیں شروع ہوگئے،مہمان خصوصی سٹی کالج کی پرنسپل مسزطاہرہ ڈارنے فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا۔
اس موقع پرنجمہ نازقاضی،رحم بی بی ،گل صنوبراخلاص،افشین گل،نادیہ، سابق ڈائریکٹرپی ایس بی کوچنگ سینٹرپشاور دین محمداورصوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاداحمدبھی موجودتھے۔گورنمنٹ گرلزسٹی کالج گلبہارمیں جاری رسہ کشی کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلزکالج نحقی،سٹی کالج،فرنٹیئرکالج،باچاخان کالج،حیات اباد کالج نمبر1،حیات اباد نمبردو،گلشن رحمن کالج اورڈبگری کالج سمیت دیگرکالج کی طالبات حصہ لے رہی ہیں،
پہلے روزکے مقابلوں میں گرلزکالج نحقی کے طالبات نیگرلزکالج حیات آبادنمبردوکی ٹیم کوہرایا جبکہ فرنٹیئرکالج کی ٹیم نیگرلزکالج باچاخان کو دوصفرسے شکست دیدی اسطرح گرلزکالج ڈبگری نے متھرہ کالج کوشکست دیکراگلے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

یہ مقا بلے دو دن تک جاری رہینگے۔اس موقع پرپرنسپل طاہرہ ڈارکاکہناتھاکہ گلبہارسٹی کالج میں کھیلوں کوفروغ دینگے کالج کیاحاطے میں گرائونڈ ہے جہاں پرچندکھیل منعقدہوسکتے ہیں۔انہوں نیکہاکہ نجمہ نازقاضی نے کا لج میں سپورٹس کیلئے بہت کام کیاانکی کاوشوں سے طالبات دلچسپی لے رہی ہیں۔