February 27, 2021

News PK

Latest Updates

پی آئی اے کا کاروباری شخصیات کیلئے 10 فیصد خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان … کاروباری شخصیات کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ ان کی فیلمیز کو بھی رعایتی … مزید

کاروباری شخصیات کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ ان کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا، پی آئی اے

Shehryar Abbasi شہریار عباسی
منگل فروری
19:22

پی آئی اے کا کاروباری شخصیات کیلئے 10 فیصد خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 فروری 2021ء) پی آئی اے کا کاروباری شخصیات کے لیے خوشخبری ،خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے )نے کاروباری شخصیات اور ان کے خاندانوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان ‏کر دیا ہے ۔ پی آئی اے کی جانب سے کاروباری شخصیات کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ بزنس ‏مینوں کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا۔ پی آئی اے اور کراچی چیمبر آف کامرس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ۔ سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے چیمبر ممبران کو کارپوریٹ نرخ پر کارگو ‏سہولت فراہم کرے گی، کارگو کیلئے پی آئی اےکی خدمات سےاستفادہ کیاجائے جب کہ نئے ‏طیاروں کےحصول کیلئےحکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر زبیرموتی والا نے کہا کہ ارشدملک کی قیادت میں پی آئی اےنئی بلندیوں تک پہنچے ‏گی۔

اس موقع پر صدر کراچی ‏چیمبرآف کامرس نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی ہرممکن مددکریں گے۔ خیال رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے کاروباری شخصیات کو کرایوں کی مد میں سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے کاروباری شخصیات کا پی آئی اے پر تعاون بڑھے گا اور ان شخصیات کے سفر سے پی آئی اے کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :