March 5, 2021

News PK

Latest Updates

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی (ن)لیگ کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کی مخالفت

انتخابات میں اصل مقابلہ ہی (ن) لیگ سے ہے ،سیاسی اتحاد کیسے کر لیں، پی پی آزاد کشمیر . فوٹو : فائل

انتخابات میں اصل مقابلہ ہی (ن) لیگ سے ہے ،سیاسی اتحاد کیسے کر لیں، پی پی آزاد کشمیر . فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے (ن) لیگ کے ساتھ  مل کر الیکشن لڑنے کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی قیادت سے (ن) لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے سے متعلق تجاویز مانگی تھیں۔

پی پی آزاد کشمیر نے (ن) لیگ سے مل کر الیکشن لڑنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں اصل مقابلہ ہی (ن) لیگ سے ہے، سیاسی اتحاد کیسے کرلیں، آزاد کشمیر کی 33 نشتوں پر سیاسی اتحاد کسی طور ممکن نہیں ہے تاہم مہاجرین کی 12 نشتوں پر سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کی جا سکتی ہے۔

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے اپنی تجاویز پارٹی قیادت کو بھجوا دی ہیں۔