February 27, 2021

News PK

Latest Updates

وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنز کی غیر قانونی عمارتیں مسمار … پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ناجائز تجاوزات کےخلاف آپریشن، 60 غیرقانونی تجاوزات کو مسمار، … مزید

پشاور (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 فروری 2021ء) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قبضہ مافیا کےخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اب اس کا دائرہ کار وسیع کر کے خیبرپختونخوا میں بھی غیرقانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر جاری آپریشن میں حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی غیرقانونی عمارتیں بھی مسمار کر دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ وسیع ہوتے ہوئے خیبرپختونخوا تک پہنچ گیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ناجائز تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا اور حکومت نےارکان پارلیمنٹ کی غیرقانونی عمارتیں بھی مسمارکر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ سوات اورناران میں غیرقانونی تجاوزات کےخلاف آپریشن کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق 60 غیرقانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ہے جس میں سے 2 عمارتیں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بھی تھیں۔وزیراعظم عمران خان نے بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب بھر میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا جس میں لاہور سے ابتدا کی گئی جہاں ن لیگی رہنماؤں کھوکھر برادران سے اربوں روپے کی سرکاری زمین واگزار کروائی گئی تھی ۔ جبکہ دیگر شہروں میں بھی غیرقانونی تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ ان سب کارروائیوں کو وزرائے اعلیٰ مانیٹر کررہے ہیں، پنجاب میں قبضہ مافیا سے قبضہ چھڑانے پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف بھی کی تھی ۔