
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 فروری 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے فاسٹ باؤلر حسن علی کی عمدہ کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ کیا۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن 95 رنز سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز میں کلین سویپ کردیا، اس موقع پر قومی ٹیم کو شائقین کرکٹ اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ قومی وائٹ بال کپتان شاداب خان نے بھی میچ میں حسن علی کی شاندار پرفارمنس پر ان کے لیے ٹویٹر پر تعریفی پیغام جاری کیا۔
(جاری ہے)
شاداب خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی جشن مناتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ محنت کا پھل ضرور دیتا ہے، حسن میچ میں 10 وکٹیں لینے پر بہت بہت مبارک ہو، بجلی عارضی ہے لیکن جنریٹر مستقل چلتا ہے‘۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری بار 2003 ء میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان نے موجودہ سیریز 0-2 سے جیت کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں پوزیشن بھی حاصل کرلی ہے۔
More Stories
شاہد آفریدی کی بیٹی کیلئے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق … جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالی کی مرضی ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا: سابق کپتان کا ٹویٹر … مزید
قومی کرکٹرز عمران خان کی کامیابی پر خوشی سے نہال
اسلام آباد پولیس کے لئے سپورٹس گالا کا افتتاح کردیاگیا