March 3, 2021

News PK

Latest Updates

اسلام سے دہشت گردی کاتعلق نہیں، دنیاکو سمجھانہیں سکے، وزیراعظم

آزادی رائے کے نام پرتکلیف دی جاتی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم حکمران دنیا کو سمجھا ہی نہیں سکے کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، عالمی جنگ میں جاپانیوں اور سری لنکا میں تامل ٹائیگرز نے خودکش حملے کئے، دنیا کو اپنا مؤقف سمجھانے کیلئے مسلمانوں کو متحد اور منظم ہونا پڑے گا، یہودی منظم ہیں اس لئے مغرب میں ان کیخلاف کوئی بات نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بننے میں اکثر علماء نے ساتھ دیا، جس مقصد کیلئے پاکستان بنا ویسا ملک بنانے میں آپ کو اہم کردار ادا کرنا ہے، ہم نے اپنے ملک کو ایسا ملک بنانا تھا جسے دیکھ کر دنیا متاثر ہوتی، ماضی میں عیسائی بھی مسلمانوں کی زندگی اور ثقافت سے متاثر تھے۔

انکا کہنا تھا کہ مغرب کا دین کے حوالے سے رویہ ہم سے بالکل مختلف ہے۔مسلمان رہنماؤں کو ہر فورم پر  اللہ کے نبی ﷺ سے اپنے عشق کو بیان کرنا چاہیے تھا۔مسلمانوں کو باہر اسلام فوبیا کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،خواتین پر نقاب کی وجہ سے آوازیں کسیں جاتی ہیں۔سلمان رشدی ایک فتنہ تھا،مگر اس کا ٹھیک طریقے سے جواب نہیں دیا گیا۔تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو خود لکھا کہ وہ اسلام فوبیا پر انٹرنیشنل فورم پر بات کریں۔یہودیوں کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا ،یہودی منظم ہیں،ہولو کاسٹ پر کوئی بات نہیں کرسکتا،چار یورپی ممالک میں ہولو کاسٹ پر بات کرنے پر لوگوں کو جیل بھجوادیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں