March 3, 2021

News PK

Latest Updates

نیوسعیدآباد میں بلال اور کاکا برادری کے درمیان پلاٹ کے تکرار پہ خونریزی اور جھگڑا، 5 افراد زخمی

اتوار فروری
18:50

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 07 فروری2021ء) نیوسعیدآباد میں بلال اور کاکا برادری کے درمیان پلاٹ کے تکرار پہ خونریزی جھگڑا ،فائرنگ سے بس میں سوار مسافر بچہ جاں بحق، جھگڑنے والے دونوں فریقین میں 5افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نیوسعیدآباد شہر کی بھری بازار میں کاکا اور بلال برادری کے درمیان پلاٹ کے تکرار پر خونریزی جھگڑا ہوگیا لاٹھیاں چل گئی اس دران اچانک فائرنگ ہونے سیمٹیاری سے نوابشاہ جانے والی مسافر بس میں سوار مسافر 12سالہ بچہ اصغر جمالی جانبحق ہوگئے جوکے نوابشاہ کے بتائیجاتے ہیں جبکے آچر بلال،سیف اللہ بلال ،قمر الدین کاکا،نورالدین کاکا، یعقوب کاکا زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا واقعے کے دران پولیس کے غائب رہنے سے شہریوں میں خوف حراس پھیل گیا پولیس کے تاخیر سے پہنچنے پر دونوں فریقین کے مسلح افراد فرار ہوگئے جبکے کوئی گرفتاری نہ ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :