March 6, 2021

News PK

Latest Updates

معروف گلوکار نعمان مجید کا گانا ”ماہیا انمول“ریلیز ہو گیا … خوبصورت رومانی بولوں سے سجے اس گیت نے ریلیز کے 24گھنٹوں میں ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ،7 فروری2020ء ) معروف گلوکار نعمان مجید کا وہ گانا ریلیز ہو ہی گیا، جس کا ان کے مداحوں کو بہت دیر سے انتظار تھا۔ گزشتہ روز 6 فروری کو ریلیز ہونے والے گانے ”ماہیا انمول“ نے ایک روز میں ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے اس گانے کو چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں افراد نے دیکھ کر دھڑا دھڑا شیئر کیا ہے اور اسے نعمان کے کیریئر کا بہترین گانا قرار دیا جا رہا ہے۔نعمان کی انتہائی خوبصورت آواز اور دل کو موہ لینے والے عمدہ بول سے سجا یہ رومانوی گیت مشہور موسیقار نواز علی نے کمپوز کیا ہے۔ گانے کا کئی ہفتے پہلے ریلیز کیا گیا ٹیزر بھی شائقین میں بے حد مقبول ہوا تھا۔ اس گانے کی ویڈیو بھی انتہائی عمدہ ہے، جس کے ڈائریکٹر احتشام الحق اور پروڈیوسررضوان احمد ہیں۔

(جاری ہے)

مشہور خوبرو ماڈل اور ٹک ٹاکر نیلم ندیم کی پرفارمنس نے بھی ویڈیو کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

 اس گانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس لنک پر کلک کرنا ہو گا۔

ان کا یہ نیا گیت صحیح معنوں میں عاشقوں کے دلوں کی آواز بن کر اُبھرا ہے۔ جس نے میوزک کے رسیا لوگوں کو اپنے سحر میں لے لیا ہے۔نعمان مجید کانام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ سوشل میڈیا نے نعمان کو بے پناہ مقبولیت دلائی،جس کے بعد وہ الیکٹرانک میڈیا پر بھی اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے۔ نعمان درجنوں کانسرٹس میں اپنی گائیکی کا مظاہرہ کر سامعین سے اپنی گائیکی کا لوہا منوا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اکثر اپنی گائیکی کا جادو جگاتے رہتے ہیں۔ نعمان کے چند مشہور گانوں میں ’ٹینا‘ ’لڑکی ہائی فائی‘ اور ’سونا رے سونا‘ نے انہیں گائیکی کے میدان میں خاصی شہرت بخشی ہے ۔

۔نعمان مجید جیو تیز، سٹار ایشیا، کوہِ نور، جی این این، ایکسپریس، ایس بی این اور نیو سمیت کئی چینلز پر اپنی لائیو گلوکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ جبکہ اے آر وائی میوزک کی جانب سے بھی ان کا ایک گیت ریلیز کیا گیا ہے۔