لاہور کے علاقے کالا شاہ کاکو میں پیش آئے واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2021ء) گوبر پھینکنے کا تنازعہ، فائرنگ کے نتیجے میں مقامی ن لیگی رہنما جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کالا شاہ کاکو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محض گوبر پھینکنے کے تنازعے پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما، سابق کونسلر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق کالا شاہ کاکو کے علاقے رانا ٹاون پمپ والا بازار میں گوبر پھینکنے پر 2 گروپوں کے درمیان شروع ہونے والی تلخی لیگی رہنما کے قتل کا باعث بن گئی۔
تنازعے کے بعد پنچائت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم محمد ارسلان، محمد بوٹا نامی ملزمان نے ساتھیوں کیساتھ مل کر محمد منیر نامی ن لیگی رہنما و سابق کونسلر پر فائرنگ کر دی۔ گولیوں کا نشانہ بننے والا محمد منیر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں، تاہم مرکزی ملزمان تاحال مفرور ہیں، ان کی تلاش جاری ہے۔
More Stories
وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
گلگت بلتستان میں سپریم ایپلٹ کورٹ اور چیف کورٹ میں ججز کی تعیناتی نہ ہونے سے نظام درہم برہم ہے، قائدِ حزبِ اختلاف امجد حسین ایڈووکیٹ
March 5 | 9pm | ہیڈلائن