
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 06 فروری2021ء) ہیروں کے شوقین امریکی گلوکار جن کا اصل نام سائمیر بائسل ووڈز ہے نےاپنی پیشانی پرہیرا نصب کروا لیا ہے جو کہ حرکت بھی کرسکتا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لل اوزی ورٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اس نے 2017ء میں پہلی بار گلابی رنگ کا یہ ہیرا دیکھا تھا اور اسے اپنے ماتھے میں نصب کروا لیا ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ 11 قیراط کے اس ہیرے کی قیمت 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالرہے۔انہوں نے مزید بتیا کہ یہ ہیرا انہوں نے ایلینٹ اینڈ کمپنی سے لیا ہے اور وہ گزشتہ تین سال سے کمپنی کو ہیرے کی قیمت کی مد میں رقم ادا کررہی تھیں اور یہ ادائیگی رواں برس مکمل ہو گئی ہے اور اب وہ اس ہیرے کی مالک ہیں ۔ٹوئٹر پر ہی ایک صارف کی طرف سے ہیرے کو ماتھے میں نصب کروانے کے متعلق سوال کے جواب میں اوزی نے بتایا کہ خوبصورتی تکلیف دہ ہے۔
More Stories
میرا اور پورے چاند کا ایک لازو ال عشق ہے، مہوش حیات
روینہ ٹنڈن کی بیٹی نے تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کرلی
علیزے شاہ میک اپ کے بجائے اداکاری پہ توجہ دیں، اداکار آغا علی