
واقعہ10جنوری کو سندر تھانے کی حدود میں پیش آیا
معروف گلوکار بلال سعید کا لڑکی سے دوستی پر سگے بھائی سے جھگڑا، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ۔
گلوکار بلال سعید اپنے بھائی اوراس کی دوست پر برس پڑے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ، ویڈیو میں گلوکار کو اپنے بھائی کو تھپڑ اورخاتون کو ٹانگ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
بعدازاں گلوکار بلال سعید نے اپنے بھائی کيخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی۔
پولیس کے مطابق فریقین کے مابین صلح ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا، واقعہ دس جنوری کو سندر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
گزشتہ برس لاہور کی مسجد وزیر خان میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے متنازع شوت کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
متعلقہ خبریں
More Stories
کیا آپ پہچان سکتےہیں یہ کون سی پاکستانی میزبان ہیں؟
قطر میں پاکستانی افرادی قوت کو دگنا کریں گے، قونصل جنرل
حکومت مخالف تحریک، پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا … پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے کراچی سے لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ، … مزید