March 1, 2021

News PK

Latest Updates

کشمیر ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں … صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں، سردار محمد یعقوب خان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 04 فروری2021ء) کشمیر رابطہ کونسل اسپورٹس ونگ کراچی کے زیر اہتمام کشمیر ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ ٹورنارمنٹ میں 23ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ ناک آئوٹ کی بنیاد پر ہونے والے ایونٹ میں کھلاڑیوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔ ایونٹ کے چیف آرگنائزر سردار مقبول الزمان ٹورنامنٹ کے آرگنائزر شیخ عاشق حسین چیف ڈپٹی چیف آرگنائزر ہاشم یوسف ابدالی سرپرست اعلیٰ سردار مقصود الزمان ہیں ۔ پہلا انعام 50ہزار روپے، دوسرا انعام 15ہزار روپے تفویض کیا گیا ہے ۔ گذشتہ روز آزاد کشمیر کے سابق صدر ووزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان نے سلیمان یوسف مولائی کرکٹ گرائونڈ ہل پارک میں ٹرافی کی رونمائی کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں طلباء تعلیم کے ساتھ اسپورٹس کے ایونٹ میں بھی شرکت کریں ۔

(جاری ہے)

چیف آرگنائزر سردار مقبول الزمان نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہمارا مشن ہے ۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر شیخ عاشق حسین نے کہا کہ ٹیپ بال سے کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں 7اوورز پر مشتمل ہوگا علاوہ ازیں سلیمان یوسف مولائی کرکٹ گرائونڈ ہل پارک میں ہونیوالے ایونٹ 4، 6 اور 7فروری کو منعقد ہوگا۔