March 2, 2021

News PK

Latest Updates

آ ل رائونڈرعباس آفریدی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

کراچی۔4 فروری  (ردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2021ء) :آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آ ل رائونڈر عباس آفریدی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ایونٹ20فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے گزشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ ڈرافٹنگ کی تقریب میں اپنی 18ویں پک کا استعمال نہیں کیا تھالہذا اب اپنی 18ویں باری کااستعمال کرتے ہوئے کراچی کنگز نے 19 سالہ آلرائونڈر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

عباس آفریدی نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے 5میچوں میں 9وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ اس ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر تھے۔عباس آفریدی نے ڈومیسٹک سیزن 2020-21 میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کی۔