پاک بحریہ کے جہاز نصر نے افریقی خطے میں اوورسیز تعیناتی کے دوران جبوتی اور سوڈان پورٹ کا دورہ کیا


دورے کے دوران مشن کمانڈر اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے دونوں ممالک کے اہم عہدیداران سے ملاقات بھی کی۔ جبوتی میں جبوتی نیوی کے چیف کمانڈر کرنل عبدالرحمن ادین اور کوسٹ گارڈ کے کمانڈر ان چیف کرنل وائس او بگوریح سے ملاقات کی۔سوڈان کے دورے کے دوران مشن کمانڈر نے کمانڈر پورٹ سوڈان نیول بیس کموڈور الصادق ابراہیم عثمان، گورنر بحراحمر ملٹری ایریا میجر جنرل ابراہیم الجیل اور ڈائریکٹر جنرل پورٹ اتھارٹی سوڈان عمر محمد آدم سے ملاقات کی۔
(جاری ہے)
ملاقاتوں کے دوران مشن کمانڈر نے دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔

انسانی امداد، ریلیف اور خیرسگالی کے تحت جبوتی اور سوڈان کے اعلی حکام کو غذائی امداد فراہم کی گئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے حکومتی اور بحری حکام موجود تھے۔ جبوتی میں اس موقع پر اہم مہمانوں میں جبوتی کی قومی اسمبلی کے صدر اور مقامی پارلیمنٹیرینز شامل تھے۔ سوڈان میں اس موقع پر گورنر بحراحمر، وزیر برائے سماجی بہبود اور دیگر عسکری اور حکومتی حکام شامل تھے۔ معززین نے حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاک بحریہ کے جہازوں کی حالیہ تعیناتی افریقی ممالک سے بردارانہ تعلقات، بحری تعاون میں فروغ، امدادی کاروائیوں اور میزبان بحری افواج کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے کی کوشش ہے۔
More Stories
پشاور میں خواجہ سرا کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا دلخراش واقعہ … شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جانے والے خواجہ سراء کو کئی افراد نے اغوا کر کے اجتماعی … مزید
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
March 4 | 9pm | ہیڈلائن