March 6, 2021

News PK

Latest Updates

سوشل میڈیا صارفین اعظم خان کو قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر حیران … اعظم خان ابتک31 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں 159.65 کی سٹرائیک ریٹ سے 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 645 رنز … مزید

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم فروری 2021ء ) اپنی پاور ہٹنگ کے باعث سب کو متاثر کرنے والے وکیپر بلے باز اعظم خان کو حیران کن طور پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی سربراہی میں قومی سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ، سیریز کے میچز قذافی سٹیڈیم،لاہور میں 11 ، 13 اور 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے آخری سیزن کے دوران لائم لائٹ میں آنے والے 22 سالہ نوجوان بلے باز اعظم خان نے ڈومیسٹک کرکٹ اور ٹی ٹونٹی لیگ میں کلین ہٹنگ سے سب کو متاثر کیا۔ سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے اعظم خان اس وقت دکن گلیڈی ایٹرز کے لئے ٹی 10 لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اعظم خان نے اب تک31 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، اب تک انہوں نے 159.65 کی سٹرائیک ریٹ سے 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 645 رنز بنائے ہیں۔ ٹویٹر صارفین نے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں اعظم خان کو شامل نہ کرنے پر کچھ یوں اپنے رد عمل کا اظہار کیا: