20

یاسر شاہ کا سٹیڈیم میں موجود گورے فین کو بیش قیمت تحفہ … لیگ سپنر نے اپنی ٹیسٹ کیپ مداح کی جانب اچھالی جو اس نے فوری پکڑ لی

مائونٹ مائونگوری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 دسمبر 2020ء ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے پہلے ٹیسٹ چوتھے روز سٹیڈیم میں موجود اپنے ایک گورے مداح کو بیش قیمت تحفہ دے دیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ میدان میں عمومی طور پر کرکٹرز اپنے مداحوں کو آٹوگراف دیتے، سیلفیز بنواتے اور کبھی کبھی جرسیاں یا گلوز بھی دیتے دکھائی دیتے ہیں لیکن نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ مانگانوئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران اس وقت ایک دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب قومی ٹیم کے 34 سالہ لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنے ایک گورے مداح کو بیش قیمت تحفہ دیا۔

یاسر شاہ نے تماشائیوں میں موجود اپنے ایک فین کو جو بیش قیمت تحفہ دیا وہ ان کی ٹیسٹ کیپ تھی جو کسی بھی ٹیسٹ کرکٹر کے لیے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ یاسر شاہ نے بائونڈری لائن کے قریب جاکر اپنے گورے مداح کی جانب کیپ پھینکی جو اس نے پکڑ لی اور خوشی سے نہال ہوگیا ، مداح نے یاسر شاہ کی ٹیسٹ کیپ پہن کر تصاویر بھی بنوانا شروع کردیں۔                                                                                                                                             

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں