30

سعودی عرب، غیرملکی مسافروں کو لے جانے کیلئے یکطرفہ چارٹرڈ پروازوں کی اجازت … پروازوں کے عملہ کو ایئرپورٹ پر کورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، عملہ جہاز … مزید

ریاض(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 دسمبر2020ء) سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے غیرملکی مسافروں کو لے جانے کیلئے یکطرفہ غیرملکی چارٹرڈ پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، غیرملکی چارٹرڈ پروازوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا،تاہم ان ممالک کی غیرملکی پروازیں شامل نہیں ہوں گی، جہاں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وباء کی دوسری لہر کے دوران سفری پابندیوں کے باعث غیرملکی باشندوں کو لے جانے کیلئے غیرملکی چارٹرڈ پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی چارٹرڈ پروازوں کے لیے مملکت کے ایئرپورٹس پر اترنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان پروازوں کے عملہ کو کورونا ایس اوپیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

عملے کو ایئرپورٹ پر کسی شخص سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ وہ جہاز میں سوار رہیں گے ۔ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید واضح کیا کہ یہ شرائط اور ہدایات ان ممالک کی پروازوں پر لاگو ہوں گی جن ممالک میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے۔ لیکن جن ممالک میں نئی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، ان پر پابندی برقرار رہے گی۔ان ممالک کی پروازوں کو ایئرپورٹ پر اترنے سے پہلے ایئرٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے اجازت لینا ہوگی۔ یاد رہے اس سے قبل سعودی عرب نے اکیس دسمبر کو کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاﺅ کے ردعمل میں تمام بین الاقوامی مسافر پروازوں کو ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا مملکت میں زمینی اور سمندری راستوں سے بھی داخلہ معطل کردیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ قابل توسیع یہ فیصلے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاﺅکے باعث کیے گئے جب تک وائرس کی نوعیت واضح نہیں ہوجاتی اس وقت تک شہریوں، تارکین وطن کی صحت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرتے ہوئے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ کچھ پروازوں کو غیر معمولی صورتحال میں آنے کی اجازت ہوگی اور جو غیر ملکی پروازیں پہلے سے ہی مملکت میں موجود ہیں انہیں واپسی کی اجازت دی گئی تھی۔ اسی طرح عمان اور کویت نے بھی سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں