52

کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز خوش آئند ہے،گورنرسندھ … لیگ سے کشمیر میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا،عمران اسماعیل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 25 دسمبر2020ء) کشمیر پریمیئر کرکٹ لیگ کی پروقار تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، اس موقعہ پرگورنر سندھ عمران اسماعیل مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے تقریب کی صدارت کی،گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھے گی کہ مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں کتنا فرق ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں روڈ و گلیاں بند ہیں جبکہ یہاں کرکٹ میچز ہورہے ہیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ کو پورا پاکستان سپورٹ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کرکٹ کی دنیا میں نیا اضافہ ہوگا،لیگ سے کشمیر میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا اور کشمیر کا تشخص بھی اجاگر ہوگا،لیگ سے آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا ، وزیراعظم پاکستان عمران خان سیاحت، کھیل اور ثقافت کو فروغ دینے کا ویژن رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں شہریار خان آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارتی عوام کے خلاف نہیں، ہم ان سے مقابلے کے رحجان میں اضافہ کریں گے ، چاہے وہ کھیل ہو یا ثقافت ہو،لیگ کے انعقاد سے آزادی کشمیر کے مقاصد کو تقویت ملے گی، لیگ کا انعقاد وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں ہوگا، کرکٹ مقابلوں سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہوگا،پریمیئر لیگ میں معروف اور نامور کرکٹر شرکت کریں گے،آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیری کرکٹ سے بھی گہرا شغف رکھتے ہیں اور ہم کشمیر کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کریں گے۔ واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں 6فرنچائز شرکت کریں گی،ان میں مظفرآباد ٹائیگرز،میرپو رائلز،کوٹلی پینتھرز ،راولا کوٹلہ ،باغ اسٹالینز، اوورسیز وارئیرز شامل ہیں،لیگ کے سات میچز میرپور میں کھیلے جائیں گے جبکہ مظفرآباد میں گیارہ میچز کا انعقاد ہوگا،تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے پڑھے گئے،کشمیر کا ثقافتی شو پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں