31

خیبرپختونخوا کے حمزہ شریف نے آل پاکستان انڈر19 سکواش چمپئن شپ جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 دسمبر2020ء) خیبرپختونخوا کے حمزہ شریف نے پنجاب کے اصہب عرفان کے خلاف چھ گیارہ ‘گیارہ سات‘گیارہ آٹھ اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے انڈر19 آل پاکستان سکواش چمپئن شپ جیت لی گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس کے احاطے میں واقع قمرزمان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے فائنل کے موقع پر سابق ورلڈ سکواش چمپئن جان شیر خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ چیف آرگنائزر منور زمان‘سابق انٹرنیشنل سکواش پلیئر محب اللہ خان ‘سکواش کوچز امجد خان‘پی اے ایف سکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اطلس خان ‘محبوب خان‘سلام ‘وزیر خان‘سجاد احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘جان شیر خان نے کامیاب ترین مقابلوں کے انعقاد پر پاکستان سکواش فیڈریشن ‘خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہی کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں