32

ادارہ شماریات کی منہگائی سے متعلق ہفتہ واررپورٹ جاری … رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چینی ، ٹماٹر، انڈے، اور آٹے سمیت 20 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات

رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چینی ، ٹماٹر، انڈے، اور آٹے سمیت 20 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات

Shehryar Abbasi شہریار عباسی
جمعرات دسمبر
23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 دسمبر2020ء) ادارہ شماریات نے منہگائی سے متعلق ہفتہ واررپورٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منہگائی میں اضافےکی بڑی وجہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 20 اشیاء ضروریہ منہگی ہوگئی ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران چینی اوسط 13 پیسے فی کلو مزید منہگی ہوئی ہے۔چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 82 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے 29 پیسے فی کلو منہگا ہوا ۔ انڈے فی درجن 6 روپے 26 پیسےمزید منہگے ہوئے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 86 پیسے منہگا ہوا۔ قدرتی گیس کی کمی کے باعث ایل پی جی گیس سلنڈر کی خریداری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو تھیلا 5 روپے 53 پیسے منہگا ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے۔ آلو 6 روپے 71 پیسے، پیاز3 روپے 95 پیسے فی کلو سستا ہوا ہے۔جبکہ مرغی 15 روپے 68 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ایک ہفتہ میں دال مسور 3 روپے 3 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔جبکہچینی کی قیمت میں دوسرے ہفتے بھی اضافہ جاری ہے۔ ملک میں سب سے منہگے انڈے کوئٹہ میں 230 روپے فی درجن میں فروخت ہوئے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران انڈوں کی قیمتیں چکن کے برابر پہنچنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں