34

فرحان نے عروہ کو متاثر کن شخصیت قرار دے دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 23 دسمبر2020ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عروہ اور فرحان اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، فرحان نے حالیہ انٹرویو میں اہلیہ عروہ کی شخصیت کو متاثر کٴْن قرار ددیدیا۔فرحان سعید نے لائیو انسٹاگرام سیشن کے دوران ان خواتین کا ذکر کیا جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں فرحان سعید سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کون سی خواتین ہیں جنہوں نے انہیں زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کیا فرحان سعید نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی پوری زندگی مضبوط اورمددگار خواتین سے گھری رہی۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا کہ ان خواتین کی شروعات ان کی والدہ سے ہوتی ہے جنہوں نے ہر مرحلے پر میرا سا تھ دیا، اس کے بعد میری زندگی کی سب سے مضبوط ترین خواتین میری دادی، عروہ، میری بھابھیاں اور بہنیں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں جن کی تردید عروہ کے والد نے کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں