37

دورہ نیوزی لینڈ پاکستانی ٹیم کیلئے بھیانک خواب بن گیا … شاداب خان کے بعد قومی ٹیم کے بلے باز حارث سہیل بھی زخمی ہوگئے، پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 دسمبر2020ء) دورہ نیوزی لینڈ پاکستانی ٹیم کیلئے بھیانک خواب بن گیا، شاداب خان کے بعد قومی ٹیم کے بلے باز حارث سہیل بھی زخمی ہوگئے، پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے
مایہ ناز آل رانڈر شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر
ہوگئے ہیں۔آ ل رانڈر نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ
کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی ۔ میچ میں پاکستان نے 4
وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔شاداب خان کا ایم آر آئی سکین آج جمعرات کو
ترنگا میں کروایا جائے گا، جس کی رپورٹ کے بعد ہی ان کی انجری کی اصل نوعیت
سامنے آئے گی کہ انہیں کرکٹ میں واپسی کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔

(جاری ہے)

شاداب خان
26دسمبر سے مانٹ منگنوئی میں شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے
لیے گرین شرٹس کو دستیاب نہیں ہوں گے ، لہذا ٹیم منیجمنٹ نے ظفر گوہر کو
بطور متبادل سپنر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا
ہے۔

ظفر گوہر نے ہملٹن سے بذریعہ بس قومی ٹیسٹ سکواڈ کو ترنگا میں جوائن
کرلیا ہے۔ ظفر گوہر ابتدائی طور پر پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا حصہ تھے
۔ظفر گوہر نے گزشتہ سال کھیلی گئی قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا
مظاہرہ کیا تھا۔ سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے سپنر نے ٹورنامنٹ میں
38 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے
بالرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے۔ رواں سال نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ظفر
گوہر نے مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم وہ قائداعظم ٹرافی میں
شرکت نہیں کرسکے تھے۔25 سالہ سپنر اب تک 39 فرسٹ کلاس میچوں میں 144 وکٹیں
حاصل کرچکے ہیں۔ وہ 6 مرتبہ ایک اننگز میں 5 جبکہ 2 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں
اپنے نام کرچکے ہیں۔ پاکستان کا ٹیسٹ سکواڈمحمد رضوان (پہلے ٹیسٹ میچ کے
لیے کپتان)، سرفراز احمد، ظفر گوہر، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد
عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ،
شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے جبکہ بابراعظم، امام الحق اور
شاداب خان انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں