41

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے … قومی ٹیم کے بلے باز نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ … مزید

نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2020ء) محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے، قومی ٹیم کے بلے باز نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 89 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم نیوزی لینڈ نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کو کلین سوئپ سے بچانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ محمد رضوان مسلسل تنقید کی زد میں تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں اپنے بلے کے ذریعے ناقدین کو کرارا جواب دیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد رضوان نے ناصرف ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، بلکہ ایک شاندار اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر بلے باز ہدف کے کامیاب تعاقب میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

رضوان کو اس شاندار کارکردگی کے بعد مین آف دی میچ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ میچ کے بعد بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ میچ جیتنا بہت اہم تھا۔ مداحوں کی طرف سے سپورٹ کرنے پر شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملنا خوش آئند ہے۔ بہت خوشی ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر بھروسہ کیا۔ محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
                                                      

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں