42

حکومت کا بلین ٹری سونامی شہد منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ … منصوبے کے تحت ملک بھرمیں 12 ہزارمیٹرک ٹن شہد کی پیدوار ہوگی ، 1200 میٹرک ٹن بلین ٹری سونامی شہد کے نام سے برانڈ ایکسپورٹ … مزید

منصوبے کے تحت ملک بھرمیں 12 ہزارمیٹرک ٹن شہد کی پیدوار ہوگی ، 1200 میٹرک ٹن بلین ٹری سونامی شہد کے نام سے برانڈ ایکسپورٹ کرسکیں گے ، وزیراعظم عمران خان کل شام 4 بجے منصوبے کا باقاعدہ اعلان کریں گے

Sajid Ali ساجد علی
اتوار دسمبر
23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 دسمبر2020ء) حکومت نے بلین ٹری سونامی شہد منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان 21 دسمبر کو منصوبے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت پاکستان کے 10 لاکھ ایکڑ جنگلات میں7 اقسام کے شہد کی پیدوار ہوگی جس سے ملک بھرمیں 12 ہزارمیٹرک ٹن شہد کی پیدوار ہوگی ، جس میں سے 1200 میٹرک ٹن بلین ٹری سونامی شہد کے نام سے برانڈ ایکسپورٹ کرسکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم منصوبے کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیں گے ، جس کے بعد بلین ٹری سونامی شہد کے افتتاح کی باقاعدہ تقریب کل شام 4 بجے ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی میں بہتری اور اہداف کے حصول کیلئے وزارتوں اور ڈویژنز کو حکومتی فیصلوں پرعمل درآمد یقینی بنانے کیلئے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، تفصیلات کے مطابق اہداف پرعمل درآمدکیلئے وزیراعظم آفس اور42 وزارتوں میں معاہدہ پردستخط ہوں گے ، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس اوروزارتوں میں معاہدے کی تقریب 22 دسمبرکو ہوگی ، معاہدےپروزیراعظم اور وزارتوں کے انچارج وفاقی سیکریٹری دستخط کریں گے ، جس کے تحت کابینہ سمیت وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت عوامی ریلیف اورفلاحی منصوبوں کی تکمیل کےفیصلوں کوترجیح دی جائے گی ، بجلی اور گیس سےمتعلق حکومتی پالیسیوں پر عمل دآمد کرایا جائے گا، حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ صحت، تعلیم سمیت دیگرضروری حکومتی پالیسیوں پرعمل درآمدیقینی بنانےکیلئےکیاگیا پالیسیوں عمل درآمدنہ کرنیوالے سیکریٹریز اور منسٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں