
پائلٹس لائسنس منسوخی کیس: وفاق نے جواب جمع کروادیا
پائلٹ کی لائسنس منسوخی اور پی آئی اے سے برطرفی کیس میں وفاق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب داخل کروایا ہے، جس میں پائلٹ سید ثقلین اختر کی بحالی کی درخواست منظور نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔