عمران خان بجلی کے بل جلاتے تھے، سول نافرمانی کی تحریک کی باتیں کرتے تھے،کہیں عوام کو اداروں کے سامنے لانے کی خواہش پوری نہ ہو جائے، لیگی رہنما کی نجی ٹی وی سے گفتگو

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جن کو یہاں رہنا ہے ان کو پتہ ہے کہ اگر سول نافرمانی کی تحریک چلی تو ہماری آنے والی نسلوں کو بگھتنا پڑے گا۔ اس لیے بہتر حل ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز ایک جگہ پر بیٹھ کر معاملات کو حل کریں، کیونکہ جتنی دیر یہ مزید اس ملک پر مسلط رہیں گے ، خدا نہ کرے کہ ملک پھر کسی بڑے سانحے سے دوچار نہ ہو جائے ۔ واضح رہے کہ 2014 میں ن لیگ کی حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کراچی جلسے میں بجلی کے بل کو آگ لگائی تھی،جبکہ 2017 میں انہوں نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا تھا۔
پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ سے متعلق تازہ ترین معلومات