39

ڈرامہ سیریل’’نند‘‘ اور’’جلن‘‘ بنانے پر فخر ہے : فہد مصطفی

جمعرات دسمبر
23:16

ڈرامہ سیریل’’نند‘‘ اور’’جلن‘‘ بنانے پر فخر ہے : فہد مصطفی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 17 دسمبر2020ء) اداکار فہد مصطفی نے کہا کہ انہیں ڈرامہ سیریل’’نند‘‘ اور’’جلن‘‘ بنانے پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹی وی چینل اور ڈرامے سکول نہیں بلکہ لوگوں کی تفریح کا ذریعہ ہیں اور ہم ٹی وی ڈراموں کوکسی تربیتی سکول کا درجہ نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ ڈرامے یا پروگرام صرف ایک تفریح کا ذریعہ ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کسی بھی مثبت پہلو کو دکھانے کے لئے منفی پہلو دکھانا لازم ہے ورنہ لوگ اچھائی اور برائی کے درمیان تفریق نہیں کرسکیں گے۔ڈرامہ سیریل “جلن” اور “نند” میں بھی اس پہلو کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 17/12/2020 – 23:16:57

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں