32

اداکارٹام کروز شوٹنگ میں مصروف عملے سے ناراض

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 17 دسمبر2020ء) امریکی اداکار ٹام کروزفلم شوٹنگ میں مصروف عملے سے کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ناراض ہوگئے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز لندن میں فلم مشن امپاسیبل کے ہیرو اور ڈائریکٹر ٹام کروز شوٹنگ میں مصروف عملے سے اس بات پر شدید ناراض ہوگئے کہ عملہ شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس سے بچا کے لیے وضع کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کر رہے۔ٹام کروز نے مشن امپاسیبل کے عملے پر واضح کیا کہ اگر انہوں نے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کی تو انہیں نکال دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں