36

بالی وڈ اداکارہ نیتو کپور ہفتے میں ہی کورونا سے صحت یاب

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 دسمبر2020ء) بالی وڈ اداکارہ نیتو کپور عمر رسیدہ ہونے کے باوجود محض ایک ہی ہفتے میں کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔نیتو کپور معروف آنجھانی اداکار رشی کپور کی اہلیہ اور بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی والدہ ہیں۔نیتو کپور میں رواں ماہ 4 دسمبر کو فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس وجہ سے انہیں دوسری ریاست سے ایئرایمبولینس کے ذریعے ممبئی منتقل کیا گیا تھاتاہم کورونا میں ایک ہفتہ مبتلا رہنے کے بعد اداکارہ کی بیٹی نے والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کورونا سے صحت یاب ہوچکی ہیں۔نیتوکپور کی بیٹی نے 11 دسمبر کو والدہ کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیاانہوںنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیتو کپور ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رہیں اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔نیتو کپور کا دوسرا ٹیسٹ ایسے وقت میں منفی آیا ، ایک دن قبل ہی انہوں نے خود میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو دعا کی اپیل کی تھی۔نیتو کپور کو اداکار ورون دھون اور فلم ساز راج مہتا کے ساتھ 4 دسمبر کو کورونا ہوا تھا اور یہ سب آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں