شاہدرہ میں بھائی نے بہن کے سر پر اینٹوں کے حملے کر کے اسے قتل کیا، قتل کے بعد ملزم فرار، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی

(جاری ہے)
جبکہ اس قتل کے حوالے سے ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں کہ قتل کی وجہ کیا تھی ۔ پولیس اس بارے میں چھان بین کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایک ہولناک واقعہ پیش آیا تھا۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے سے جوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ لڑکی کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت جویریہ کے نام سے ہوئی، پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے قتل غیرت کے نام پر ہوا ۔مقتولہ کے والد اور بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی پنجاب میں غیرت کے نام پر قتل کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔